93

سندھیلیانوالی اسٹنٹ کمشنر اعجاز عبدالکریم کی ناجائز تجاوزات کے خلاف دبنگ کاروائی

سندھیلیانوالی(جوائنٹ سیکرٹری ) شیخ ذیشان احمد (9 نیوز HD)
سندھلیانوالی شہر کی سنی گئی نئے آنے والے اسٹنٹ کمشنر نے آتے ہی گرینڈ آپریشن کرتے ہوئے مین روڈ پر تجاوزات ہٹانے کا عملی کام کر دیا۔دیر آئے درست آئے۔تفصیلات کے مطابق
سندھیلیانوالی اسٹنٹ کمشنر اعجاز عبدالکریم کی ناجائز تجاوزات کے خلاف دبنگ کاروائی، بھاری مشینوں کیساتھ پہنچ گئے، دوکانیں سیل ہزاروں روپے جرمانے
تفصیلات کے مطابق: سندھیلیانوالی میں اسٹنٹ کمشنر پیرمحل اعجاز عبدالکریم نے دبنگ کاروائی کر دی، دوکاندار دوکانیں بند کر کے فرار ہو گئے، گیس ری فیلنگ کرنے پر دو گیس کی دوکانیں سیل کر دی، سرکاری فٹ پاتھ پر سامان سجانے اور دوکانوں کے آگے ریڑھیاں لگوانے والے دوکانداروں کو ہزاروں روپے جرمانے،ایک دوکان سیل کر دی، اور سخت وارننگ جاری کر دی ہے، مہنگا گوشت، دودھ دہی فروخت کرنے والوں کو جرمانے شکنجہ سخت کر دیا، اسٹنٹ کمشنر نے پیدل سارے شہر کا وزٹ کیا، اپنی نگرانی کاروائی کی، بل بورڈ اور سائن بورڈ اتروا دئیے ہیں، انہوں نے 9 نیوز HD سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے، اس دفعہ جرمانے اور وارننگ دی ہے، اگلی دفعہ کسی کو معاف نہیں کیا جائے گا، جو دوکاندار اپنی دوکانوں کے آگے ریڑھی بان کھڑا کر کے کرایہ لے گا، اسکی دوکان سیل، جرمانہ، اور پرچہ دیا جائے گا، ناجائز تجاوزات کی وجہ سے شہر میں حادثے ہو رہے ہیں، ٹریفک کے مسائل اور طالب علموں کو مشکلات ہیں،
شہریوں نے اسٹنٹ کمشنر پیرمحل کی کاروائی کو سراہا ہے
سندھلیانوالی شہر میں تجاوزات کی بھرمار کی وجہ سے پیدل چلنا بھی محال تھا ۔سٹرک کے دونوں جانب تجاوزات کے خلاف آپریشن کو شہریوں نے سراہا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں