113

سندھیلیانوالی اسد عباس اسد کی آج کی خبریں

سندھیلیانوالی(اسد عباس اسد)

سندھیلیانوالی ہائر سیکنڈری سکول کے (ر)  ٹیچر قاری عبدالرؤف رحلت فرما گئے، نماز جنازہ ادا
تفصیلات کے مطابق : سندھیلیانوالی گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول میں عرصہ دراز سے عربی اور درس قرآن مجید پڑھانے کا شرف حاصل کرنے والے ٹیچر استاد قاری عبدالرؤف کمبوہ علالت کے بعد رحلت فرما گئے،
نماز جنازہ دربار قطبیہ کے احاطہ میں پڑھایا گیا، نماز جنازہ میں انکے کے شاگردان، سکول ٹیچرز، اور اہل علاقہ کے سیکڑوں افراد نے شرکت کر کے بلندی درجات کی دعائیں دی
سندھیلیانوالی(اسد عباس اسد)
سندھیلیانوالی ڈی ایس پی کمالیہ آج تھانہ اروتی میں کھلی کچہری لگائیں گے
تفصیلات کے مطابق : سندھیلیانوالی ڈی پی او ٹوبہ ٹیک سنگھ کی ہدایت پر ڈی ایس پی کمالیہ، پیرمحل فضل عباس تھانہ اروتی میں دوپہر 2 بجے کھلی کچہری کا انعقاد کریں گے، پولیس سے متعلقہ شکایات سنیں گے
سندھیلیانوالی(اسد عباس اسد)
ڈیرے پر سوئے شخص پہ نامعلوم مسلح افراد کا تشدد باندھ کر لوٹ لیا
تفصیلات کے مطابق : سندھیلیانوالی نوالی نواحی گاؤں 675/16 کے آس محمد ولد جہاز خان نے تھانہ پیرمحل میں درخواست دائر کی اور بتایا درکھانہ روڈ پر واقع سی پلاٹ میں ڈیرے پر سوئے نوجوان کو چار مسلح نامعلوم افراد نے یرغمال بنا کر شدید تشدد کیا، اور ڈیرہ سے بجلی موٹر ،شافٹ پلی، نقدی موبائل فون لوٹ کر فرار ہو گئے،
شہریوں نے پولیس سے گشت بڑھانے کا مطالبہ کیا ہے
تھانہ پیرمحل پولیس نے موقع پر معائنہ کیا ہے، اور ڈاکوؤں کی تلاش جاری ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں