101

سندھیلیانوالی اروتی کے لوگ انصاف صحت کارڈ پر علاج کروانے کے لئے رجانہ سفر کرنے پر مجبور، سندھیلیانوالی میں فوری سہولت فراہم کرنے کا مطالبہ 

سندھیلیانوالی(اسد عباس اسد)

سندھیلیانوالی اروتی کے لوگ انصاف صحت کارڈ پر علاج کروانے کے لئے رجانہ سفر کرنے پر مجبور، سندھیلیانوالی میں فوری سہولت فراہم کرنے کا مطالبہ

تفصیلات کے مطابق : سندھیلیانوالی اور اروتی کے مستحق لوگ جن کو انصاف صحت کارڈ فراہم کیا گیا ہے، یا اب ہر شناختی کارڈ کو انصاف صحت کارڈز کا درجہ دیا جا رہا ہے

سندھیلیانوالی اور اروتی میں کہیں بھی انصاف صحت کارڈ پر علاج کی سہولت موجود نہیں ہے، صحت کارڈ پر علاج کروانے کے لئے رجانہ فاونڈیشن اور گوجرہ تک سفر کرنا پڑتا ہے، جبکہ علاج کروانے کی سہولت صرف صج آٹھ سے دوپہر تین بجے تک ہے، زیادہ تر لوگ زیادہ سفر کی وجہ سے جاتے ہی نہیں ہے، اور اگر کوئی علاج کروانےچلا بھی جائے تو ناروا سلوک کی شکایات عام ہیں،

سندھیلیانوالی، اروتی اور نواح کے ہزاروں افراد کو صحت کارڈز جاری کئے ہیں، جن پر وہ چالیس کلومیٹر دور جا کر علاج کروانے سے قاصر ہیں

شہریوں نے ارباب اختیار سے مطالبہ کیا ہے، سندھیلیانوالی میں فوری طور پر انصاف صحت کارڈز پہ علاج معالجے کی سہولت فراہم کی جائے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں