72

رسولپورہ کے علاقے میں اوباشوں نے لڑکی کوبے آبرو کردیا

قصور(میاں خلیل صدیق آرائیں سے )

رسولپورہ کے علاقے میں اوباشوں نے لڑکی کوبے آبرو کردیا جبکہ ملزم کے دیگر ساتھی لڑکی کو زدوکوب کرتے رہے پندرہ پر اطلاع کرنے پرپولیس کی فوری کاروائی۔ پولیس نے نامزد ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔ضلع شیخو پورہ کی رہائشی عطیہ بی بی نے پولیس تھانہ بی ڈویژن قصور میں درخواست دی ہے کہ میں اپنے ساتھی شہزاد کے ساتھ رسولپورہ آئی اور وہ مجھے احمد عرف مایا کی حویلی لے گیا حویلی میں ملزم عدنان اور اس کے ساتھی میرے دوست شہزاد سے دست و گریبان ہوگئے اور عدنان مجھے زبردستی ایک کمرے میں لے گیا اور مجھے زیادتی کا نشانہ بنا دیا جبکہ عدنان کے دیگر ساتھی عظیم اور اعظم دونوں مجھے زدوکوب کرتے رہے اور زیادتی کی کوشش کرنے لگے دریں اثناء میرے ساتھی شہزاد نے پندرہ نمبر پر کال لگا دی اور پولیس فوری موقع پر پہنچ گئی مجھے انصاف دلایا جائے۔پولیس تھانہ بی ڈویژن مصروف کاوروائی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں