74

دیپالپور روڈ ٹریٹمنٹ پلانٹ کے قریب ڈاکووں کی فائرنگ سے زخمی ھونے والا چوبیس سالہ نوجوان جاں بحق ہوگیا

قصور(میاں خلیل صدیق آرائیں سے )

دیپالپور روڈ ٹریٹمنٹ پلانٹ کے قریب ڈاکووں کی فائرنگ سے زخمی ھونے والا چوبیس سالہ نوجوان جاں بحق ہوگیا۔گزشتہ روز چوبیس سالہ علی رضا مصطفی آباد فیکٹری سے کام ختم کر کے واپس گھر بھیڑاں عثمان موٹرسائیکل پر آرہا تھا کہ جب وہ ٹریمنٹ پلانٹ کے قریب پہنچا تو ڈاکووں نے لوٹنے کی غرض سے اسے روکنے کی کوشش کی مگر علی رضا نے موٹرسائیکل بھگا دی تو ڈاکووں نے اس پیچھے سے فائرنگ کی ایک گولی علی رضا کے سر کے آر پار ھوگئی ۔علی رضا کو علاج کے لئے لاھور جنرل ہسپتال منتقل کیا گیا مگر وہ زخموں کے تاب نہ لاتے ھوئے ڈی توڑ گیا۔پولیس تھانہ صدر قصور علی رضا کے باپ کی مدعیت میں مصروف کاروائی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں