138

دربار عالیہ قطبیہ کے  سجادہ نشین سید محمد ابرار حسین شاہ کی والدہ ماجدہ انتقال کر گئیں

محمد ظفر زریں سند یلیا نوالی

دربار عالیہ قطبیہ کے  سجادہ نشین سید محمد ابرار حسین شاہ کی والدہ ماجدہ انتقال کر گئیں

سند یلیا نوالی نمائندہ ایکسپریس نیوز۔ معروف روحانی سماجی اور سیاسی شخصیت پیر سید اسرار حسین شاہ کی زوجہ محترمہ پیر سید محمد ابرار حسین شاہ سجادہ نشین دربار عالیہ قطبیہ سند یلیا نوالی کی والدہ محترمہ اور پیر سید قطب علی شاہ المعروف پیر علی بابا کی دادی جان بقضائے الٰہی وفات پا گئیں۔ مرحومہ ناسازی طبع کی بنیاد پر لاہور کے نجی ہسپتال میں داخل تھیں مگر جانبر نہ ہو سکیں اور اللہ کو پیاری ہو گئیں۔ واضح رہے کہ مرحومہ سابق وزیراعظم پاکستان سید یوسف رضا گیلانی کی ساس بھی تھیں۔ اس المناک خبر کے بعد سند یلیا نوالی میں صف ماتم بچھ گئی اور ہزاروں مریدین اور عقیدت مند تعزیت کیلئے دربار عالیہ قطبیہ پہنچ گئے۔ مرحومہ کی نماز جنازہ آ ج بعد از عصر ادا کی جائے گی۔

اس المناک وفات پر شہر بھر کی فضا سوگوار ہے اور ہر طرح کی چھوٹی بڑی مارکیٹ بند ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں