50

حکومت ڈالر کی اونچی اڑان روکنے کے لئے لائحہ عمل تشکیل دے۔ مستنصر ریاض۔ 

محمد ظفر زریں سند یلیا نوالی۔ حکومت ڈالر کی اونچی اڑان روکنے کے لئے لائحہ عمل تشکیل دے۔ مستنصر ریاض۔

تفصیل کے مطابق۔ ڈالر کی اونچی اڑان صنعت و تجارت کی راہ میں رکاوٹ ہے۔ حکومت ڈالر کی اونچی اڑان روکنے کے لئے مضبوط لائحہ عمل تشکیل دے۔ ان خیالات کا اظہار صدر انجمن تاجران سند یلیا نوالی مستنصر ریاض چوہدری نے ایکسپریس سندیلیانوالی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے بتایا کہ پاکستانی روپے کی قدر میں مسلسل کمی اور ڈالر کی مسلسل اونچی اڑان نے صنعت و تجارت کی راہ میں شدید مشکلات حائل کر دی ہیں۔ کاروبار کا پہیہ رواں رکھنا دشوار سے دشوار ترین ہوتا جا رہا ہے۔ ملک میں معاشی عدم استحکام کی فضا سے تاجر پریشان ہیں۔ حکومت صنعتکاروں اور تاجروں کی پرسان حال بنے اور حالات پر قابو پائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں