104

جامعہ گلزار حبیب مصطفی آباد تین روزہ 3 سپورٹس فیسٹیول کا آغاز

قصور(میاں خلیل صدیق آرائیں سے )

جامعہ گلزار حبیب مصطفی آباد تین روزہ 3 سپورٹس فیسٹیول کا آغاز، سردار راشد علی ڈوگر نے پرنسپل میاں وقاص صدیق نقشبندی کے ہمراہ تین روزہ فیسٹیول کا افتتاح کیا، تفصیلات کے مطابق جامعہ گلزار حبیب مصطفی آباد میں الحبیب سٹوڈنٹس مصطفی آباد کے زیر اہتمام 3روزہ سپورٹس فیسٹیول کا افتتاح سردار راشد علی ڈوگرنے پرنسپل جامعہ گلزارحبیب حضرت مولانا میاں محمد وقاص صدیق نقشبندی کے ہمراہ کیا، اس موقع پر پرنسپل جامعہ گلزارحبیب حضرت مولانا میاں محمد وقاص صدیق نقشبندی نے کہا کہ ”ایک صحت مند جسم ہی صحت مند دماغ رکھتا ہے“اس معقولے کا مقصد یہ ہے کہ ایک تندرست آدمی ہی صحیح انداز سے تعلیم حاصل کر سکتا ہے، اس لئے تعلیمی اداروں میں تعلیم اور تدریس کے ساتھ ساتھ جسمانی صحت کا بھی خاص خیال رکھنا چاہئے اور بچوں کو نصابی اور غیر نصابی سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے دینا چاہئے بچوں کے جسمانی اعضائکو ورزش فراہم کرنے کا ایک اہم وسیلہ کھیل ہے، کھیل بچوں کی جسمانی نشوونما کے علاوہ کردار سازی اور نفسیاتی تربیت میں معاون و مددگار ہوتے ہیں،کھیل صحت مند زندگی کی علامت،صحت و عافیت کے ضامن،نشوونما میں معاون اور بچوں کی تعلیم و تربیت کابہترین ذریعہ ہے،کھیل انسان کی شخصیت کو سنوارنے میں بے حد اہم کردار ادا کرتے ہیں، کھیل کود سے انسان میں فرماں برداری، تحمل مزاجی، صبر، انتظام اور قوتِ برداشت بڑھتی ہے، انسان اتفاقِ رائے سے کام کرنا اور ہر قسم کے حالات کا مقابلہ کرنا سیکھ جاتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں