73

تھانہ کنگن پور پولیس کی کاروائی، راہزنی کی متعدد وارداتوں میں ملوث خطرناک ڈکیت گینگ جمیل الیاس عرف جمیلی کے دوارکان گرفتار

قصور(میاں خلیل صدیق آرائیں سے )

تھانہ کنگن پور پولیس کی کاروائی، راہزنی کی متعدد وارداتوں میں ملوث خطرناک ڈکیت گینگ جمیل الیاس عرف جمیلی کے دوارکان گرفتار، ملزمان کے قبضہ سے مال مسروقہ اورجدید ناجائز اسلحہ برآمد، ڈی پی اوقصور کی پولیس ٹیموں کو شاباش۔ تفصیلات کے مطابق ڈکیت گینگ کے سرغنہ جمیل الیاس عرف جمیلی نے اپنے دیگر ساتھیوں شہادت وغیرہ پر مشتمل ایک ڈکیت گینگ تشکیل دے رکھا تھا جورات کے وقت موٹرسائیکل پر سوار ہو کر دیہاتیوں سے نقدی، موبائل فون، موٹرسائیکل اور دیگر قیمتی سامان چھیننے کی وارداتیں کرتے تھے۔ملزمان کی گرفتاری کیلئے ڈی پی او قصور صہیب اشرف کی خصوصی ہدایات پر ڈی ایس پی چونیاں لعل محمد کھوکر کی زیر نگرانی،ایس ایچ او کنگن پورنصر اللہ بھٹی اور دیگر پولیس افسران واہلکاروں پر مشتمل سپیشل ٹیم تشکیل دی گئی جنہوں نے اپنی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے اور جدید ترین ٹیکنالوجی کو استعمال کرتے ہوئے جمیل الیاس عرف جمیلی گینگ کے دو ارکان کو گرفتار کیا اور ملزمان کے قبضہ سے مال مسروقہ اورجدیدناجائز اسلحہ برآمد کرلیا ہے۔ملزمان نے دوران تفتیش الٰہ آباد، کنگن پور اور اسکے گردونواح میں متعدد وارداتوں کا انکشاف کیا ہے جن سے مزید تفتیش جاری ہے۔ ڈی پی اوقصور صہیب اشرف نے اچھی کارکردگی پر پولیس ٹیموں کو شاباش دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں