78

تلونڈی میں بجلی کے گیارہ ہزار وولٹیج بوسیدہ تار ٹوٹ کر گئیں

قصور (میاں خلیل صدیق آرائیں سے)

تلونڈی میں بجلی کے گیارہ ہزار وولٹیج بوسیدہ تار ٹوٹ کر گئیں، کرنٹ لگنے سے 34 سالہ نوجوان جا ں بحق ھو گیا۔تلونڈی میں واپڈا کی مین کیبل گیارہ ہزار وولٹیج کھمبے سے گر کر نیچے گر گئیں وہاں پر موجود 34 سالہ محمد یسین نامی نوجوان کرنٹ لگنے سے موٹر پر ہی جاں بحق ھو گیا۔اہل علاقہ نے واپڈا کے خلاف احتجاج کرتے ھوئے قصور دیپال پور روڈ بلاک کر دیا۔روڈ بند ہونے سے ٹریفک بند راہگیروں کو شدید مشکلات کا سامنا تاہم انتظامیہ اور پولیس کی قصور وار واپڈا ملازمین کے خلاف کاروائی کی یقین دہانی پر احتجاج ختم کر دیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں