126

تاجر اغوا کیس ٹریس کرنے پر آئی جی پنجاب کا ایس ایچ او تھانہ مصطفی آباد کو نقد انعام و تعریفی سرٹیفکیٹ جاری،

قصور(میاں خلیل صدیق آرائیں سے)

تاجر اغوا کیس ٹریس کرنے پر آئی جی پنجاب کا ایس ایچ او تھانہ مصطفی آباد کو نقد انعام و تعریفی سرٹیفکیٹ جاری، ایس ایچ او تھانہ مصطفی آباد نصراللہ بھٹی نے الہ آباد کے مشہور تاجر اغوا کیس میں اغوا کاروں نے 85لاکھ روپے بھتہ مانگا تھا، عوامی حلقوں کی طرف سے مبارکباد، تفصیلات کے مطابق آئی جی پنجاب را? سردار کی طرف سے الہ آباد کے مشہور ہائی پروفائل کو حل کرتے ہوئے تاجر یاسین شیلر والے کو اغوا کاروں کے نرغے سے بایاب کروایا اور تمام ملزمان کو گرفتار کر لیا تھا،جس پر آئی جی پنجاب را? سردار کی طرف سے ایس ایچ او تھانہ مصطفی آباد نصراللہ بھٹی کو ایک لاکھ روپے نقداور تعریفی سرٹیفکیٹ جاری کیا، یاد رہے ایس ایچ او تھانہ مصطفی آباد نصراللہ بھٹی اس سے قبل بھی ضلع بھر میں متعدد ہائی پروفائل کیس حل کرکے افسران سے انعام اورعوام سے داد وصول کر چکے ہیں، ان کا شمار ضلع کے چند ایک محنتی اور ذمہ دار ایس ایچ اوز میں ہوتا ہے، ضلع بھر کی سیاسی، سماجی،تاجر، وکلا تنظیموں اور صحافیوں کی طرف سے آئی جی پنجاب کی طرف سے انعام ملنے پر ایس ایچ او تھانہ مصطفی آباد نصراللہ بھٹی کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ وہ تھانہ مصطفی آباد میں تعیناتی کے دوران بھی چوروں، ڈاکو?ں، منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے انہیں کیفر کردار تک پہنچائیں گے اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنائیں گے، ایس ایچ او تھانہ مصطفی آباد نصراللہ بھٹی نے کہا کہ ڈیوٹی کو عبادت سمجھ کر کرتا ہوں، اعلی حکام جو بھی کام میرے ذمہ لگاتے ہیں انہیں ایماندار سے حل کرنے کی ہر ممکن کوشش کرتا ہوں اور کیس حل ہونے تک دن رات محنت کرتا ہوں اور اللہ تعالی میری مدد فرماتے ہیں، آئندہ بھی عوام کو میرٹ پر انصاف کی فراہمی اور سماج دشمن عناصر کا قلع قمع میری پہلی ترجیح ہو گی، 8اگست کو چار نا معلوم اغوا کاروں نے محمد یٰسین کو ان کے زرعی رقبہ سے اغوا کر لیا تھا اور ایک کروڑ روپے تاوان کا مطالبہ کیا تھا اور مطالبہ پورا نہ کرنے پر تاجر یٰسین کو قتل کرنے کی دھمکی دی گئی تھی، آئی جی پنجاب، ڈی پی او قصور نے ایس ایچ او نصراللہ بھٹی کی سربراہی میں ٹیم تشکیل دی تھی جنہوں نے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کرتے ہوئے تاجر کو بایاب کروا لیا تھا اور ملزمان کو بھی گرفتار کر لیا تھا۔

قصور(میاں خلیل صدیق آرائیں سے )گردونواح میں راہزنی کی دو مختلف وارداتوں میں ڈاکووں نے چھ لاکھ کی نقدی اورموٹرسائیکل چھین کر لے گئے۔سروئی بائی باس چونیاں کے قریب موٹرسائیکلوں پر چھ ڈاکو آئے اور گن پوائنٹ پر عرفان سے ساڑھے پانچ لاکھ کی رقم لوٹ کر فرارہوگئے جبکہ رئیونڈ روڈ نلکا سٹا پ کے قریب دو ڈاکووں نے راہگیر ناظم علی سیموٹرسائیکل چھین لی۔ مقامی پولیس مصروف کاروائی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں