94

بزرگان دین کی درگاہ پر حاضری دینا اور ان کی تعلیمات حاصل کرکے ان پر عمل پیرا ہونے سے قلب کو حقیقی سکون ملتاہے

قصور (میاں خلیل صدیق آرائیں سے )

بزرگان دین کی درگاہ پر حاضری دینا اور ان کی تعلیمات حاصل کرکے ان پر عمل پیرا ہونے سے قلب کو حقیقی سکون ملتاہے بزرگان دین کی اعلی تعلیمات اور دین کی خدمت کی بدولت ہی اسلام دنیا کے کونیکونے تک پہنچا ان خیالات کا اظہار ٹرانسپورٹر اونرز ایسوسی ایشن کے مرکزی چئرمین اور سینئر صحافی الحاج محمد اکرم ذکی نے پاکپتن میں دربارحضرت بابافریدالدین گنج شکرؒ اور دربار حضرت عبدالعزیزمکیؓ پر اپنی قیادت میں حاضری دینے کیلیے قصور کی صحافی برادری کے قافلہ سے دوران حاضری کیا ان کا کہنا تھا کہ اس طرح بزرگان دین کے مزارات پر حاضریوں کا سلسلہ مستقبل میں بھی اپنے صحافی بھائیوں کیساتھ جاری رہیگا زیارت کے لیے جانے والاقافلہ سینئر و جونئیر صحافیوں کے جھرمٹ میں باباصحافت قصور باباجی عبدالرحمن، صدرقصورسینئر صحافی عطا محمد قصوری، مظفرعلی قادری، حاجی عمران شہزاد انصاری،، چوہدری محمود الہی چشتی، دلوں کا جانی حاجی ملک محمدآصف، ینگ جرنلسٹ محسن اسلم انصاری، عباس عمر، سینئرصحافی طاہر رضا انصاری، سینئرصحافی عامر علی بھٹی، حافظ نجم، ہونہار پڑھا لکھا نوجوان صحافی علی احمد مغل، ضیاالرحمن چاند، محمد نوید راجہ المعروف شیرقصور، شفیق احمد بھٹی، سینئرصحافی مظفرعلی قادری ودیگر پرمشتمل تھا اس موقع پر صحافیوں کو بزرگان دین کے مزارات کی زیارت کا خصوصی پیکج دینے پر تمام دوستوں نے الحاج محمداکرم ذکی کا شکریہ ادا کیا اور امیدظاہرکی ایسی زیارتیں آئندہ بھی جاری رہیں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں