118

بائی پاس گول چکر قصور کے قریب ڈکیتی کی واردات، دو مسلح ڈاکوؤں نے مقامی صحافی کے بھائی کو فائرنگ کرکے شدیدزخمی کردیا

قصور(میاں خلیل صدیق آرائیں سے)

بائی پاس گول چکر قصور کے قریب ڈکیتی کی واردات، دو مسلح ڈاکوؤں نے مقامی صحافی کے بھائی کو فائرنگ کرکے شدیدزخمی کردیا  تھانہ تھانہ صدر کی حدود فیروز پور روڈ بائی پاس گول چکر سے بھٹی ہسپتال گول چکر تک، گلبرگ کالونی، علی پارک، دیپالپورروڈ و دیگر ملحقہ علاقوں میں پچھلے کچھ عرصہ سے پکا پکا ڈاکو راج قائم ہوگیا تھانہ صدر پولیس نئے تعینات ہونیوالے ایس ایچ او غلام عباس کی قیادت میں خواب خرگوش کے مزیلینے میں مصروف ہوگئی تھانہ صدر پولیس کی کارکردگی پر سے دبنگ ڈی پی او قصور نے بھی فلحال نظریں ہٹا رکھی ہیں روزانہ کی بنیاد پر ڈاکو جگہ جگہ پر کھلے عام شہریوں کو لوٹنیلگے شہریوں کے ساتھ ساتھ صحافی بھی یکیبعددیگرے ڈکیتی کی وارداتوں کا شکار ہونیلگے حالیہ پچھلے دنوں معروف صحافی سجادانصاری کے ساتھ بھی گلبرگ کالونی میں دکیٹی کی واردات ہوئی اسی طرح نجی ٹی وی چینل کی نمائندہ کے بھائی کے ساتھ بھی اسی بائی پاس چوک پر ڈکیتی کی واردات پیش آئی 16 دسمبر کی شام کو بھی اسی بائی پاس چوک سے بھٹی چوک تک مسلسل ڈکیتی کی چین وارداتوں میں حافظ سعید، شفقت نور، کاشف اعجاز کو بھی شام ہوتیہی لوٹ لیاگیاتھا تاہم ان وارداتوں کی ایف آئی آر بھی درج نہیں کی جا سکیں  تھانہ صدر کی حدود میں ڈکیتیوں کے نا رکنے والے سلسلے کی وجہ سے شہریوں میں شدید خوف و حراس پایاجانے لگا شہریوں نے ڈی پی او قصور، آئی جی پنجاب اور وزیراعلی پنجاب سے فوری نوٹس کی اپیل کی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں