77

اہل قصور نے  قصور کی بجائے چونیاں میں بلھے شاہ یونیورسٹی کے قیام  کو مسترد کرتے ھوئے موقف اختیار  کیا  ھے

قصور (میاں خلیل صدیق آرائیں سے)

اہل قصور نے  قصور کی بجائے چونیاں میں بلھے شاہ یونیورسٹی کے قیام  کو مسترد کرتے ھوئے موقف اختیار  کیا  ھے کہ چونیاں  میں  بلھے شاہ یونیورسٹی کے قیام  سے اکبری بارہ دری کی طرح جلد کھنڈرات کا منظر پیش کرنے لگے گی پیسوں کا ضایع ہوگا، یونیورسٹی پر فنڈز خرچنے کی بجائے  چونیاں کے  موجودہ کالجوں پر خرچ کیا جائے .قصور کے طلباء اور طالبات کا درینہ مطالبہ موجودہ حکومت پی ٹی آئی نے  یونیورسٹی  ضلعی ھیڈ کوارٹر قصور کی بجائےتحصیل چونیاں میں منظوری دیدی جو قصور کے عوام کے سخت زیادتی  ھے،اہل قصور  کی مختلف سیاسی و سماجی تنظیموں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ یونیورسٹی قصور میں ہی بنائی جائے۔پیپلز پارٹی کے دور میں  ایم این اے چوہدری منظور احمد  کی کاوشوں سے قصور  میں  بلھے شاہ یونیورسٹی کے قیام کے لئے تیار  ھونے والا  منصوبہ قصور  کے سیاسیتدانوں اور محکمہ  تعلیم  کی عدم دلچسپی  کی وجہ سے قصور   کی بجائے بلھے شاہ یونیورسٹی  کا منصوبہ  چونیاں  میں  منتقل  ھونے کی خبروں  نے اہل قصور  میں  مایوسی کی فضا  پیدا ھو گئی جسپر اہل قصور اور طلباء  نے  آس فیصلے کے خلاف متعدد  بار  احتجاج کیا مگر   حکومت  کے کانوں پر جوں تک نہ رینگی۔۔ قصور  میں  دو گرلز  اور ایک بوائز  سرکاری کالج  ھونے کے ساتھ ساتھ متعدد پرائیویٹ  کالجز ہیں  اور قصور  کی آبادی چونیاں  سے دو گنا زیادہ ھے ۔قصور  میں  ھر سال سرکاری  اور پرائیویٹ کالجز سے تین سے چار ہزار طلباء و طالبات کو  ماسٹر کرنےکے لئے لاھور  جانا پڑتا ھے۔اس لئے اہل قصور  نے موقف  اختیار کیا ھے کہ قصور  کے محکمہ تعلیم افسران کی عدم دلچسپی  اور مقامی سیاست دانوں اور خاص کر  پی ٹی آئی کے رہنماؤں  کی سستی اور عوامی مفاد کے منصوبوں میں  عدم دلچسپی  کا واضح ثبوت ھونے کی زندہ اور  مثال  ھے جبکہ پی ٹی آئی کے صوبائی وزیر اور دیگر  سیاست دان اپنے ذاتی مفاد کی خاطر بلھے شاہ    یونیورسٹی کے منصوبہ  کو اپنے ایریا  میں لیجانے میں بضد ہیں ۔قصور  کے تاجروں، کسانوں اور شہری تنظیموں کے عہدیداران سردار فیصل اورنگ زیب ،ایم یاسین فرخ ایڈووکیٹ، میجر (ر) حبیب الرحمن ایڈووکیٹ چیرمین آل پاکستان،ٹرانسپورٹ، مالکان ایسوسی ایشن ، الحاج محمد اکرم ذکی، تاجر رہنما الحاج محمد اکرم مغل،چوہدری محمد  علی صادق،لالہ صادق گجر ،آصف  بھٹی ، کاشتکار  رہنما و،چیرمین  یونین کونسل  مہر محمد لطیف، میاں  محمد رفیع اف بھیڑیاں ودیگر نے وزیراعظم پاکستان عمران خان، وفاقی وزیر  برائے تعلیم اور گورنر پنجاب ودیگر اعلی حکام  سے بھرپور مطالبہ کیا ہے کہ بلھے شاہ یونیورسٹی  ضلعی ھیڈ کوارٹر قصور  میں  بنایا جائے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں