110

اناڑی وزیر اعظم نے ملک کی معشیت کو تباہ کر کے رکھ دیا ھے۔

قصور(میاں خلیل صدیق آرائیں سے)

اناڑی وزیر اعظم نے ملک کی معشیت کو تباہ کر کے رکھ دیا ھے۔ اب اسے سنبھالنے میں بڑا وقت لگے گا۔ملکی عوام بڑھتی ہوئی مہنگائی اور بیروزگاری کی وجہ سے ذہنی دباؤ کا شکار نظر آتی ھے ۔غریب عوام گھروں کے ٹھنڈے ھوتے ہوئے چہلوں کی وجہ سے خودکشیوں پر مجبور ھو گئے ہیں ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ ن کے ایم پی اے حاجی محمد نعیم صفدر انصاری نے میڈیا کے ساتھ گفتگو کرتے ھوئے کیا انہوں نے کہا کہ حکومت اور اسکے وزراء کو نوازشریف فوبیاں ھو گیا ھے جو عوام کو ریلیف دینے کی بجائے اس کے نام کی دن رات مالا جپتے نظر آتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آٸی کی حکومت نے تمام سابقہ حکومتوں کے ریکارڈ توڑ دیئے ہیں پی ٹی آٸی کی حکومت نے عوام کو حکومت میں آنے سے پہلے بڑے بڑے خواب دکھاۓ تھے اور پاکستان کو ریاست مدینہ جیسی ریاست بنانے کا دعوی کیا تھا لیکن پی ٹی آئی ان وعدوں پر پورا نا اتر سکی انہوں نے مزید کہا کہ مہنگائی اور بے روزگاری کی شرح اس قدر عروج پر پہنچ گئی ہے کہ دیہاڈی دار طبقے کے لیے دو وقت کی روٹی کمانا بھی مشکل ہو گیا ہے بےروزگاری اس قدر بڑھ گئی ہے کہ لوگ خود کشیاں کرنے پر مجبور ہوگٸے ہیں اور مہنگائی کی وجہ سے چوری قتل اور فراڈ جیسے کراٸم میں بھی دن بدن اضافہ ہوتا نظر آ رہا ہے ان کا مزید کہناتھا کہ حکومت ھوش کے ناخن لے اگر حکومت پسماندہ طبقے کی خوشحالی کے لیے کوئی اقدامات نہیں کرسکتی تو فلفور رضاکارانہ طورپر مسعفی ہوجاۓ اور ہمیں ہمارا پرانا پاکستان واپس لوٹادے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں