113

الٰہی ویلفیئر آرگنائزیشن کے زیر اہتمام نظام پورہ میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا

قصور (میاں خلیل صدیق آرائیں سے)

الٰہی ویلفیئر آرگنائزیشن کے زیر اہتمام نظام پورہ میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں پاکستان پیپلزپارٹی پنجاب کے جنرل سیکرٹری چوہدری منظور احمدو دیگر معزز مہمانوں نے شرکت کی، اس دوران پوزیشن ہولڈر بچوں اور بچیوں میں انعامات بھی تقسیم کیے گئے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری منظور احمد نے کہاکہ مجھے کچھ افراد نے کہا ہے کیا آپ سیاست کو چھوڑ سکتے ہیں تو میں نے کہاکہ میں طالب علمی کے دور سے سیاست کر رہا ہوں مگر ایک صورت سیاست چھوڑ سکتا ہوں کہ ایک طرف میری سیاست رکھ دی جائے اور دوسری طرف بلھے شاہ یونیورسٹی تو مجھے کہاجائے کہ آپ ان دونوں میں سے کس چیز کو قبول کریں گے تو میں بلھے شاہ یونیورسٹی کو قبول کر کے اپنی سیاست کو خیر باد کہہ دونگا انہوں نے کہاکہ میں ان نوجوانوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں جودن رات ایک کرکے بغیر مفادات لوگوں کے رفاحی اور سماجی کام کر انجام دے رہے ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں