104

اسسٹنٹ کمشنر پیرمحل کی یکے بعد دیگرے کاروائی ، سندیلیانوالی میں تجاوزات کا خاتمہ کر دیا۔ 

وقاص شریف 9 نیوز سندھیلیانوالی۔

اسسٹنٹ کمشنر پیرمحل کی یکے بعد دیگرے کاروائی ، سندیلیانوالی میں تجاوزات کا خاتمہ کر دیا۔

سند ھیلیانوالی 9 نیوز : اسسٹنٹ کمشنر پیرمحل ایجاز عبدالکریم تجاوزات مافیا کے سامنے ڈٹ گئے ، مسلسل کاروائی کرکے تجاوزات کا صفایا کر دیا۔ اس سے قبل بھی دو بار عملی کاروائی کی گئی مگر تجاوزات مافیا پھر سے چھا گیا اور دوبارہ ڈیرے ڈال دیئے مگر اسسٹنٹ کمشنر بھی ڈٹ گئے اور آج ایک بار پھر بھرپور کاروائی کرکے سندیلیانوالی سٹی روڈ سے مافیا کی دوڑیں لگوا دیں۔ کاروائی کے دوران درجنوں ریڑھیاں ٹھیلے اور پھٹے قبضے میں لے لئے گئے اور ہزاروں روپے جرمانے بھی کئے گئے جس سے سٹی روڈ ایک بار پھر اپنی اصلی حالت میں آگیا اور ٹریفک کی روانی زبردست ہوگئی ۔ موجودہ اسسٹنٹ کمشنر کا یہ اعزاز ہے کہ وہ فرضی کاروائی کی بجائے عملی کاروائی کرتے ہیں اور اپنے عمل سے اپنی کارکردگی دکھاتے ہیں ۔ اسسٹنٹ کمشنر پیرمحل کی دبنگ کاروائی سے اہالیانِ شہر سندیلیانوالی بہت خوش ہیں اور انہوں نے اسسٹنٹ کمشنر کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں