99

اسد عباس اسد سندھیلیانوالی ہائر سیکنڈری سکول میں تیرہ پروفیسرز کی سیٹیں خالی، بچوں کا مستقبل داو پر فوری ٹیچرز تعینات کرنے کا مطالبہ

سندھیلیانوالی(اسد عباس اسد)
سندھیلیانوالی ہائر سیکنڈری سکول میں تیرہ پروفیسرز کی سیٹیں خالی، بچوں کا مستقبل داو پر فوری ٹیچرز تعینات کرنے کا مطالبہ
تفصیلات کے مطابق: سندھیلیانوالی گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول سندھیلیانوالی میں عرصہ دراز سے تیرہ پروفیسر تعینات نہ ہوسکے، جن میں انگلش، اُردو، فزکس، ریاضی، عربی، کیمسٹری، مطالعہ پاکستان اور دیگر سیٹوں پر ہائر سیکنڈری حصے میں پروفیسرز تعینات نہ ہیں، جسکی وجہ سے طالب علموں کا مستقبل داو پر لگا ہوا ہے، ہائر سیکنڈری حصہ میں تین سو سے زید طالب علم زیر تعلیم ہیں، ہائر سیکنڈری حصے میں پروفیسرز کی تعیناتی نہ ہونے کی وجہ سے والدین بچوں کو پرائیویٹ کالجوں میں داخل کروا رہیں ہیں، مڈل حصہ میں دو اور پرائمری حصہ میں ایک ٹیچر اور چار درجہ چہارم کی سیٹیں خالی پڑی ہوئی ہیں
شہریوں نے ڈی سی ٹوبہ ٹیک سنگھ اور محکمہ تعلیم کے سی ای او سے مطالبہ کیا ہے ہائر سیکنڈری سکول سندھیلیانوالی میں فوری طور پر پروفیسرز تعینات کئے جائیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں