143

اسد عباس اسد سندھیلیانوالی گردونواح ميں کھادیں نایاب، کسان احتجاج پر اتر آئے 

سندھیلیانوالی(اسد عباس اسد)

سندھیلیانوالی گردونواح ميں کھادیں نایاب، کسان احتجاج پر اتر آئے

تفصیلات کے مطابق : سندھیلیانوالی اروتی اور گردونواح ميں گندم کی فصل کو یوریا اور ڈی اے پی کھادوں کی اشد ضرورت ہے، اور کسانوں کو کہیں سے بھی کھادوں کے ملنے کا امکان نظر نہیں آ رہا ہے، ذخیرہ اندوزوں نے کھادوں کو سٹور کر کے رکھا ہوا ہے،

کھادوں کی عدم دستیابی کی وجہ سے اروتی سائیڈ کے کسانوں نے آج احتجاج کی کال دے رکھی ہے،

گندم کی فصل کے لئے اگر یوریا اور ڈی اے پی کھاد بروقت نہ مل سکی، تو فصل کی کمی کا اندیشہ ہے،

کسانوں اور شہریوں نے ڈی سی ٹوبہ ٹیک سنگھ سے مطالبہ کیا ہے، سندھیلیانوالی میں یوریا اور ڈی اے پی کھادوں کی ترسیل فوری کی جائے اور

پیرمحل میں پکڑا گیا کھادوں کا سٹاک سندھیلیانوالی میں اروتی میں سرکاری نگرانی میں فروخت کیا جائے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں